• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 6 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

عالمی یوم القدس منانا فکر خمینی (رہ) ہے . معراج الہدیٰ صدیقی

جمعرات 25-07-2013
in پاکستان
0
meraj
0
SHARES
2
VIEWS

جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس منانا فکر خمینی (رہ) ہے اور درحقیقت یہی فکر حسینی (ع) ہے جو ہمیشہ ظالم کے خلاف برسرپیکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کراچی کے ریڈیو پاکستان آڈیٹوریم میں ’’ فلسطین امت مسلمہ کے اتحاد کا مظہر ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معراج الہدیٰ

صدیقی نے کہا کہ میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے یہاں نہ صرف اس مسئلے پر اپنی آواز بلند کی بلکہ ہمیں بھی یہ موقع فراہم کیا کہ امت کے اتحاد اور اسرائیل کی نابودی کے لئے اپنی آواز بلند کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب عالم اسلام متحد ہوتا ہے تو اسرائیل پر لرزہ طاری ہوجاتا ہے، آج عجب بات ہے کہ بی بی زینب (س) کے روضہ پر حملہ ہوا اور امت مسلمہ خاموش ہے، یہ حملہ صرف سنی پر حملہ نہیں ہے اور نہ ہی کسی شیعہ پر حملہ ہے بلکہ یہ حملہ پورے عالم اسلام کے جگر پر حملہ ہے، حضرت زینب (س) کے روضہ پر حملہ کا درد ہر باغیرت مسلمان اپنے دل میں محسوس کر رہا ہے، بی بی زینب (س) کے روضہ پر حملہ فلسطین پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے ایجنٹوں کی کارروائی ہے۔

 
جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے مزید کہا کہ امام خمینی نے پوری امت کو پیغام دیا کہ جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے عنوان سے منا کر امریکہ اور اسرائیل کے ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو امام خمینی نے ازسر نو زندہ کیا اور یہ امام خمینی کا وعدہ ہے کہ اسرائیل دنیا سے فنا ہو کر رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حق ہمیشہ اس دنیا میں غالب آئے گا اور اسرائیل کی نابودی نزدیک ہے۔ معراج الہدیٰ صدیقی نے مزید کہا کہ جو لوگ امت مسلمہ کے اندر دراڑ ڈالنا چاہتے ہے ان کا یہ عمل ڈرون حملوں سے زیادہ خوفناک حملہ ہے لیکن وہ لوگ سن لیں امت متحد ہے اور اپنے دشمن کو اچھی طرح پہچانتی ہے اور ان کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

 

 

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.