• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

اگست 2019 سےا ب تک مقبوضہ کشمیر میں 308 افراد شہید

پیر 01-02-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
اگست 2019 سےا ب تک مقبوضہ کشمیر میں 308 افراد شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرقیادت فاشسٹ ہندوستانی حکومت  نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 05 اگست 2019 کو مسلط کیے جانے والے فوجی محاصرے کے بعد سے اس خطے میں کشمیری عوام کی روز مرہ کی زندگی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

گذشتہ روز کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جانب  سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر  میں  بھارتی فوجیوں نے 05 اگست 2019 کو مسلط کیے جانے والے فوجی محاصرے میں 7 خواتین سمیت 308 کشمیریوں کو شہید کیا۔

بیشتر متاثرین کو فوجیوں نے جعلی مقابلوں یا تحویل میں مارا تھاجبکہ  نام نہاد نا کہ بندیوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو گھروں سے اٹھایا گیا اورمجاہدین یامزاحمت کار ہونے کا لیبل لگانے کے بعد انہیں ختم کردیا گیااس دوران فوجیوں کے ہاتھوں ہونے والے قتل کے نتیجے میں 16 خواتین بیوہ اور 38 بچے یتیم ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس علاقے میں پرامن مظاہرین پر بھارتی فوج کی جانب سے درندہ صفت طاقت ، گولیوں ، چھروں اور آنسوگیس کی گولہ باری کی وجہ سے کم سے کم 1701 افراد شدید زخمی ہوئے۔

جنوری کے مہینے کے دوران بھارتی فوجیوں نے جعلی مقابلے میں بی ٹیک ڈگری ہولڈر سمیت تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاجبکہ ایک ماہ میں اس علاقے کے مختلف حصوں میں 289 سرچ آپریشن کے دوران 46 افراد کو گرفتار کیا گیا اور دو رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔

Tags: پانچ اکتوبرقابض بھارتی فوجکشمیرکشمیر میں بھارتی فوجی جارحیتنریندر مودی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.