• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

وہ وقت جلد آئے گا جب فلسطینیوں کو اپنا ملک ملے گا، وزیراعظم عمران خان

جمعہ 21-05-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
وہ وقت جلد آئے گا جب فلسطینیوں کو اپنا ملک ملے گا، وزیراعظم عمران خان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے بہت ناانصافی ہورہی ہے، پاکستان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ایک دن آئے گا جب فلسطینیوں کو اپنا ملک ملے گا۔

یوم یکجہتی فلسطین پر فللسطینیوں کے نام اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی بار مغرب میں بھی قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف بھرپور آواز اٹھ رہی ہے، اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے رمضان کےمقدس مہینےمیں مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر تشد کیا، نہتے فلسطینیوں پر ظلم کیا گیا، اسرائیلی بربریت سے درجنوں فلسطینی شہید ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ ماضی میں مغربی میڈیا اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کئے جانے والے مظالم پر خاموش رہتا تھا لیکن اب مغربی میڈیا میں بھی اسرائیل پر تنقید ہوئی جو خوش آئند ہے، ایک دن آئے گا جب فلسطینیوں کو اپنا ملک ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے میں کہا کہ پاکستان نے ہر فورم پر فلسطینیوں کی حمایت کی، پاکستان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے،فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کرنے پر سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے سربراہان سے فلسطین کے مسئلے پر رابطہ کیا، شاہ محمود قریشی نے مسئلہ فلسطین بھرپور طریقے سے اٹھایا، عمران خان نے مسلم ممالک کے سربراہان سے فلسطینیوں کی مدد کے لیے روابط کیے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ترک صدر اردوان، مہاتیر محمد اور فلسطینی صدر سے بھی گفتگو کی۔وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کا ساتھ دینے والے اب فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی بھی بات کررہے ہیں، لگتا ہے دنیا کا مؤقف اب مسئلہ فلسطین پر تبدیل ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قائد کے وژن کے مطابق فلسطین کے ساتھ ہے، فلسطینیوں کو ان کے حقوق ضرور ملیں گے۔

Tags: اسرائیلی مظالمعمران خانمسجد اقصیٰمظلوم فلسطینیوزیراعظم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.