(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عمران خان نے حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیااوراقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ استصواب رائے کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا وعدہ پورا کرے اور بھارتی تسلط سے کشمیر کو آزاد کرائے۔
اطلاعات کے مطابق کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پروزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری بھارتی قبضے کو مستردکرتے ہیں اوراس کے ظلم وجبر کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ بھارت میں نریندر مودی کی ہندوتواحکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت اور علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی انسانی قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔
عمران خان نے حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیااوراقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ استصواب رائے کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا وعدہ پورا کرے اور بھارتی تسلط سے کشمیر کو آزاد کرائے۔