• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

امت مسلمہ کو فلسطین سمیت مشترکہ مفادات کے لئے متحد ہونا چاہیے، ڈاکٹر صابرابو مریم

اگر پیغمبر اسلام ﷺ آج ہمارے درمیان ہوتے تو یقیناً آنحضرت موجودہ دور کے ظلم اور بربریت کے خلاف قیام اور فلسطینی عوام کے لئے جدوجہد فرماتے

پیر 01-11-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
امت مسلمہ کو فلسطین سمیت مشترکہ مفادات کے لئے متحد ہونا چاہیے، ڈاکٹر صابرابو مریم
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابرابو مریم نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹر ویو میں کہا ہے کہ امت مسلمہ کو فلسطین کی آزادی جیسے مشترکہ مفادات،قبلہ اول کی آزادی اور فلسطین کی سرزمین میں غاصب صہیونی حکومت کے جرائم کے خلاف اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یمن،شام اور لبنان میں مظلوموں کی مدد کرنا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ اگر پیغمبر اسلام ﷺ آج ہمارے درمیان ہوتے تو یقیناً آنحضرت موجودہ دور کے ظلم اور بربریت کے خلاف قیام اور فلسطینی عوام کے لئے جدوجہد فرماتے،لہٰذا فلسطینی عوام کی حمایت کرنا انبیاء کا کام ہے،۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم رسول خداﷺ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ظالم اور جابر طاقتوں کے مقابلے میں مظلوموں کا دفاع کریں۔

ڈاکٹر ابو مریم نے بیان کیا کہ ہمیں محبت،یکجہتی اور بھائی چارے اور سب سے بڑھ کر اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کرنا چاہئے کیونکہ مسلمانوں کی کامیابی اتحاد و وحدت کے پیغام میں مضمر ہے،اگر ہم فلسطین کو آزاد کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں پیغمبر اسلام ﷺکے وجود مبارک کو محور و مرکز قرار دینا اور پیغمبر ﷺ کی سیرت طیبہ سے درس لیتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ عملی طور پر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اگر ہم مسلمانوں کو نجات دینا چاہتے ہیں تو ہمیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات اقدس کو نمونہ عمل قرار دینا ہوگا۔ہم دنیا کے تمام مسلمانوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ اگر ان کے آپس میں معمولی اختلافات پائے جاتے ہیں تو وہ انہیں بھول جائیں۔

فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امت مسلمہ کو عالمی دہشت گرد شیطان بزرگ امریکہ اور اس کے آلہ کار اسرائیل کے مظالم اور جرائم کے خلاف مزاحمت و مقاومت کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور اگر ہم ان مقاصد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں 100 فیصد عملی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کا یوم ولادت،ہمارے لئے ایک بہترین فرصت ہے تاکہ ہم ایک دوسرے سے متحد ہوں اور عالم اسلام اور انسانیت کے دشمن،یعنی امریکہ اور اس کے آلہ کار اسرائیل سمیت ان کے حامیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

Tags: پاکستانڈاکٹر صابرصابر ابو مریمفلسطین فاؤنڈیشنمقبوضہ فلسیطن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.