(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست کے غزہ پر جاری مظالم کی خفیہ حمایت سے فیس بک ایپلیکیشن کی ریٹنگ میں غیر معمولی کمی واقع ہوگئی۔
قابض ریاست کے فلسطینی محصور علاقے غزہ پر بم باری کے بعدسوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر قائم ایک پیج’یروشلم پریئر ٹیم‘ کو اچانک لاکھوں کی تعداد میں غیر حقیقی لائیکس دیئے گئےجس پر پاکستانی سمیت دنیا بھر سے صارفین حیران ہوئے اور انہوں نے احتجاجا فوری طور پر اینڈرائیڈ اور آئی فون سے فیس بک کی ایپلیکیشن اسٹورز پر فیس بک کی ریٹنگ کم کردی جس کا نوٹس لیتے ہوئے فیس بک انتظامیہ نے یہ پیج بلاک کردیا تاہم دوسری جانب فیس بک انتظامیہ نے اسرائیل دوستی نبھاتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے پیجز کو بھی فیس بک پر بلاک کردیاہے البتہ اس دوران گوگل پلے اسٹور پر فیس بک کی ریٹنگ 4.5 سے گر کر 2.5 پر آگئی ہے، موبائل ایپلیکیشن اسٹورز پر صارفین اپنی پسندیدہ ایپس کوپانچ اسٹارز پر مشتمل ریٹنگ دیتے ہیں جس سے ایپلیکشن کی صارفین میں مقبولیت کا معیار دیکھا جاتا ہےاور اس طرح فیس بک کی ریٹنگ میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔
فیس بک پر اسرائیلی پیج پر صارفین کا اپنے لائکس دیکھنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اس پیچ کو لائک تک نہیں کیا تو ان کا نام کیسے شامل کیا گیا؟