(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بھارتی درندگی کا نشانہ بنتےہوئے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والی سرینگر میں قتل کی گئیں اسکول پرنسپل ستندر کور کے گھرکشمیری رہنماسمیت سکھ رہنما دیویندر سنگھ بہل اور نریندر سنگھ خالصہ پہنچے اور آر ایس ایس، بی جے پی حکومت کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے سکھوں اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زوردیا۔
مقبوضہ کشمیری ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ترال کے علاقے میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا جس سے گذشتہ تین دن کے دوران مقبوضہ علاقے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر 8ہو گئی ہے۔
کشمیری رہنماؤں کل جماعتی حریک کانفرنس، جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور جموں وکشمیر نیشنل فرنٹ نے کشمیریوں کے قتل اور گرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زوردیا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمات چلائے۔
دوسری جانب بھارتی درندگی کا نشانہ بنتےہوئے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والی سرینگر میں قتل کی گئیں اسکول پرنسپل ستندر کور کے گھرکشمیری رہنماسمیت سکھ رہنما دیویندر سنگھ بہل اور نریندر سنگھ خالصہ پہنچے اور آر ایس ایس، بی جے پی حکومت کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے سکھوں اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زوردیا اس کے ساتھ ساتھ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت اور تین دنوں کے دوران 8 بے گناہوں کی شہادت پر اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے ڈل گیٹ میں بھی ایک فوٹو جرنلسٹ مختار ظہور کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔ 27 سالہ مختاربرطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے لئے کام کرتے ہیں۔