(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے مسجد الاقصی پر اس طرح کے حملے حالیہ برسوں میں ایک معمول بن چکے ہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے مسجد اقصیٰ میں غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے اشتعال انگیز دھا ؤں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ایسی کارروائیاں دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی بھی توہین ہے‘‘
ترجمان دفتر خارجہ نے رمضان المبارک کے تیسرے روز مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی افواج کے چھاپے، نمازیوں کو بے دخل کرنے اور مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مسجد اقصی کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے جو اس سال کے آغاز سے خاص طور پر عروج پر ہے۔