(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ آئندہ چھ ماہ انتہائی اہم ہیں، بھارت،اسرائیل اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیز پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانا چاہتی ہیں یہ لوگ پاکستان کے امن وامان کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیربرائے داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ہوش کے ناخن لنےس چاہںن ،اپوزیشن کو سمجھ نہںت آ رہی انٹرنشنل ریجن مںے کاا حالات ہونے جا رہے ہں ، خطے کے حالات تزھی سے بدل رہے ہں ،اگلے چھے ماہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،بھارت،اسرائیل اور این ڈی ایس مل کر پاکستان کے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا ملک مںن انتشار پھلاھنے والے منہ کے بل گریں گے ،داسو واقعہ کی تحقیقات مکمل ہوچکی،ایک ہفتے کےدوران 2 بار چینی سفیر سے ملاقات ہوئی، اعلان وزیرخارجہ کریں گے۔شیخ رشید نے کہا افغان سفیر کی بیٹی کا مسئلہ فارن آفس نے افغان ٹیم سے زیربحث آیا،فوٹیج اورجتنا بھی ریکارڈ موجود تھا افغان حکام کے حوالے کیا گیا،انہوں نے کہا جانتے ہں پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے این ڈی ایس،را اور اسرائیل ہے۔