• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

یوم یکجہتی فلسطین: ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں اور جلوس

جمعہ 21-05-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
یوم یکجہتی فلسطین: ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں اور جلوس
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور غزہ پر وحشیانہ بمباری کے خلاف پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے ، جلسے ، جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔

آج جمعہ کے روز پاکستان بھر میں مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا، اس موقع پر دارلحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی،پشاور،کوئٹہ،ملتان،اندرون سندھ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین کی شہری آبادیوں پر صیہونی بمباری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

جلسے جلوس اور احتجاجی ریلیوں میں پاکستان کی تمام سیاسی ومذہبی  جماعتوں کے رہنماؤں سمیت سماجی  ، حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے اراکین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی مظالم اور مغربی استعمار کے خلاف نعرے درج تھے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان فلسطینی عوام کی فتح اور استعماری طاقتوں کی پسپائی کی نوید ہے۔ فلسطینیوں کی استقامت و جرات کے سامنے اسرائیل کے حوصلے ماند پڑ گئے ہیں۔

Tags: اسرائیلصیہونی ریاستغزہمقبوضہ فلسطینیوم یکجہتی فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.