(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کی غیر قانونی ناکہ بندی کی گئی ہے جس کے بعد کشمیری اپنے علاقوں میں بھارتی مظالم سہنے پر مجبور کر دیے گئے ہیں اور بھارت کی کوشش ہے کہ ان مظالم کو اقوا م عالم سے حت الامکان چھپا لیا جائے۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز بھارت کی قابض پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں ضلع پونچھ کے رہائشی تین کشمیری نوجوانوں محمد نور، محمد راشد اور یاسر عرفات جو سعودی عرب جانے کے لیے نیپال آئے ہوئے تھے کو نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو سےبغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا۔
جبکہ دوسری جانب بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے بھارت میں گجرات کے علاقے بھوج سے ایک اور کشمیری نوجوان محمد سجاد کو گرفتار کر لیاہے۔ محمد سجاد بی ایس ایف کے ساتھ کام کرتا تھا اور اسے اس کے مذہبی پس منظر کی وجہ سے گرفتار کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کی غیر قانونی ناکہ بندی کی گئی ہے جس کے بعد کشمیری اپنے علاقوں میں بھارتی مظالم سہنے پر مجبور کر دیے گئے ہیں اور بھارت کی کوشش ہے کہ ان مظالم کو اقوا م عالم سے حت الامکان چھپا لیا جائے۔