(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ضلع پوچھ میں ہی تین روز قبل ایک حملے میں بھارتی فوج کے ایک جے سی او سمیت پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع پونچھ میں مزاحمت کاروں کی جانب سے کیے گئے ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمشنڈ افسر ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
کشمیری علاقہ پونچھ کے گاﺅں بھاٹہ دھورین میں ہونے والے اس حملے میں ہلاک افسراور اہلکاروں کو ایک نزیکی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ ضلع پوچھ میں ہی تین روز قبل ایک حملے میں بھارتی فوج کے ایک جے سی او سمیت پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔