(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رواں ہفتے بھارتی فوجی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 8 بے گناہ کشمیری بغیر کسی جرم کے شہید کیے جا چکے ہیں تاہم بھارتی فوج کی کشمیر میں لگاتار ان جارحانہ کارروائیوں کےخلاف عالمی برادری کی جانب سے تاحال کوئی آواز بلند نہیں کی گئی ہے۔
مقامی ذرائع کےمطابق گذشتہ روز بھارت کی جانب سے ایک اور جارحانہ کارروائی کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر کےضلع راجوڑی میں نام نہاد سرچ آپریشن کےنام پر بھارتی درندوں کی اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنتے ہوئے مزید 2 بے گناہ کشمیری نوجوان شہید کردیےگئے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے بھارتی فوجی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 8 بے گناہ کشمیری بغیر کسی جرم کے شہید کیے جا چکے ہیں تاہم بھارتی فوج کی کشمیر میں لگاتاران جارحانہ کارروائیوں کےخلاف عالمی برادری کی جانب سے تاحال کوئی آواز بلند نہیں کی گئی ہےاور مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں اب بھی قابض افواج کا سرچ آپریشن جاری ہے اور گھر گھر تلاشی کے عمل کے دوران علاقہ مکینوں کو حراساں کیےجانے کا سلسلہ جاری ہے۔