(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نہتے کشمیر یوں پر مظالم ڈھانے والی بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گذشتہ روز قابض بھارتی فوج کےمقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات ایک اہلکار جس کا تعلق بھارت کے شہر ہریانہ کے علاقے کوٹلی کلاں سے تھا، نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں نے ائیر فورس اسٹیشن میں اپنا کمرہ بند کرکے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
خودکشی کرنے والے بھارتی اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم اور دوسری ضروری کاغذی کارروائی کے بعد لاش کو آبائی علاقے منتقل کردیا گیا تاہم خودکشی کی وجہ سامنے لانے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ کشمیر یوں پر مظالم کی انتہا کے بعد خود کو اپنی ہی گولی سے ختم کر دینے والے کشمیر میں تعینات اکثر بھارتی اہلکار ،شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر اپنی زندگیوں کے خاتمے جیسا قدم اٹھاتے ہیں ۔