(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بھارتی فوجی کارروائیوں کی زد میں آنے والے وادی کے ان علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہےجس کے باعث بے بس کشمیری مجبور ہیں کہ بھارتی مظالم کی حقیقت بھی بیرونی دنیا تک نہیں پہنچا سکتے۔
کشمیر میڈیا سروس کی حالیہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے جس کے بعد 3 روز کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 6 تک جاپہنچی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور بھارتی فوج کی مستقل ریاستی دہشتگردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادتیں روزانہ کا معمول بن گئی ہیںجبکہ بھارتی فوجی کارروائیوں کی زد میں آنے والے وادی کے ان علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہےجس کے باعث بے بس کشمیری مجبور ہیں کہ بھارتی مظالم کی حقیقت بھی بیرونی دنیا تک نہیں پہنچا سکتے۔
واضح رہے گزشتہ 3 روز کے دوران قابض فوج کے ہاتھوں اب تک 6 نوجوان شہید ہوچکے ہیں، اس سے قبل ضلع سوپور اور بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔
بشکریہ کشمیر میڈیا سروس