(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض بھارتی فوج نے اسی علاقے میں نا معلوم افراد کے ایک حملے میں دوبھارتی فوجیوں اورایک پولیس اہلکارکے زخمی ہونے کی پاداش میں علاقہ مکینوں کے ساتھ سرچ آپریشن کے نام پر یہ دہشتگردانہ کارروائی کی اور بے گناہ شہریوں کی زندگیاں چھین لیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مسلح اہلکاروں کی جانب سے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ضلع کولگام میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاگیا۔
بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہوئے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے میر ہامہ میں گھروں میں داخل ہوکر تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔
واضح رہے کہ قابض بھارتی فوج نے اسی علاقے میں نا معلوم افراد کے ایک حملے میں دوبھارتی فوجیوں اورایک پولیس اہلکارکے زخمی ہونے کی پاداش میں علاقہ مکینوں کے ساتھ سرچ آپریشن کے نام پر یہ دہشتگردانہ کارروائی کی اور بے گناہ شہریوں کی زندگیاں چھین لیں۔