(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت پران کے اہل خانہ سمیت علاقہ مکینوں نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحانہ کارروائی کے نتیجے میں بھارت کی قابض فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
یہ مظلوم کشمیری بانڈی پورہ کے رہائشی تھے جنہیں گھر گھر تلاشی کی بلا جواز کارروائی کرتے ہوئے بغیر کسی جرم کے بھارتی فوجی اہلکاروں نے گھروں سے نکال کر سر عام گولیاں مار دیں۔
بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں پورے علاقے کا محاصرہ کر کےداخلی اور بیرونی راستوں کو بلاک کردیا جبکہ بے قصور علاقہ مکینوں کو تلاشی کےدوران بندوق کے بٹوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سمیت علاقہ مکینوں نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔