(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایک روز قبل اسی علاقے میں کچھ نامعلوم افراد نے2 بھارتی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیںزخمی کر دیا تھا جس کی پاداش میں بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران بے گناہ کشمیری نوجوان کو شہید کیا اور متعدد کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے سرینگر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سےنام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بے گناہ کشمیریوں کو گھروں سےنکال کرتشدد کانشانہ بنایا گیا جبکہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا اس دوران علاقے میں بھارتی فوجی اہلکاروں نے علاقہ مکینوں کو مزید خوف زدہ کر نے کے لیے دہشت گردی پھیلاتے ہوئے اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے اس نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا ۔
مزید معلومات کے مطابق ایک روز قبل اسی علاقے میں کچھ نامعلوم افراد کی جانب سے 2 بھارتی فوجیوں پر حملہ کیا گیا تھا اور انہیں زخمی کر دیا تھا جس کے بعد بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران بے گناہ کشمیری نوجوان کو شہید کیا اور متعدد کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔