(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی فوج کی ایلیٹ فورس سے تعلق رکھنے والے فوجی اہلکار جس کا نام این کے دیپک سنگھ بتایا جاتا ہے نے اپنے یونٹ میں AK-47 رائفل سے اس وقت خود کو نشانہ بنایا جب وہ ڈیوٹی پر تھا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں راجوری کے علاقے میں ایک بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے خودکو گولی مارکرخودکشی کر لی۔
بھارتی فوج کی ایلیٹ فورس سے تعلق رکھنے والے فوجی اہلکار جس کا نام این کے دیپک سنگھ بتایا جاتا ہے نے اپنے یونٹ میں AK-47 رائفل سے اس وقت خود کو نشانہ بنایا جب وہ ڈیوٹی پر تھا۔
ایک سینئرپولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ خودکشی کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، انہوں نے کہاکہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فوجی اہلکارنے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے اکثر اہلکار اور سینیئر افسران کے بارے میں متعدد خبریں موصول ہوچکی ہیں جن میں بھارتی اہلکار اپنی ڈیوٹی نبھاتے ہوئے نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کے بعد خود کو اپنی گولی سی نشانہ بنالیتے ہیں اور اب تک جنوری 2007ءمقبوضہ جموںوکشمیر میں خودکشی کرنے والے فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 521ہوگئی ہے۔