• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

مقبوضہ فلسطین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، ڈاکٹرصابرابومریم

کراچی میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی.

جمعرات 23-09-2021
in پاکستان, خاص خبریں
0
مقبوضہ فلسطین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، ڈاکٹرصابرابومریم
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) جماعت اسلامی کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو کی زیرصدارت کراچی میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی.

اجلاس میں فلسطین فاؤنڈیش پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ فلسطین، مسئلہ کشمیر کے حل اور عالمی استعماری طاقتوں کے ظلم اور بربریت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے آواز بلند کرتے رہنا ہوگا۔

ڈاکٹر صابرنے حالیہ قابض صیہونی ریاست کی محفوظ ترین جیل سمجھی جانے والی جلبوع جیل کو توڑ کرفرار ہونے والے فلسطینی قیدیوں کے اقدام کو قابض ریاست کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف جرات مندانہ کوشش قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور وہ تمام فلسطینی قیدی جو اسرائیل کی جیلوں میں قید ہیں ان کے ساتھ اپنی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کاز پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

اس موقع پر ڈاکٹر صابر نے جبری تبدیلی مذہب کے بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات مملکت پاکستان کو ایک سیکولر ریاست میں تبدیل کرنے کی مذموم کوشش ہے جوکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والی ہندو،مسیحی اور سکھ سمیت تمام اقلیتیں امن اور بھائی چارے سے اس ملک کی خدمت میں مصروف ہیں اس لئے اس قسم کے بل اور دیگر اقدامات سے گریز کیا جائے جو ملک میں انتشار کا باعث بن سکتےہیں۔

Tags: امیر اسد اللہ بھٹوڈاکٹرصابرابومریمفلسطین فاونڈیش پاکستانفلسطینی قیدیمسئلہ فلسطینمسئلہ کشمیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.