• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

مسجد اقصٰی پرصہیونی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، وزیر اعظم پاکستان

پیر 10-05-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
مسجد اقصٰی پرصہیونی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، وزیر اعظم پاکستان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عمران خان نے بین الاقوامی برادری سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہونے والے مظالم کے خلاف فوری اقدامات کرے جس سےفلسطینیوں  کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رمضان المبارک میں مقبوضہ فلسطین کے مسلمانوں پر مسجد اقصی میں عبادت کے وقت غاصب صہیونی فوج کے حملے کامذمتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں کی مکمل حمایت کا اعاہ کرتا ہےاور بین الاقوامی برادری  سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف فوری اقدامات کرے جس سےفلسطینیوں  کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج انسانیت اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہےاور رمضان المبارک میں مسجد اقصٰی کے تقدس کو پامال کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ رمضان المبارک کے آغاز سے ہی قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کو مختلف اوقات میں بلا جواز تشدد کانشانہ بنا یاجارہا ہے جبکہ  2 روز قبل  یوم القدس پر قابض  فوج نے مسجدالاقصیٰ پر حملہ کیا اورفلسطینی نمازیوں سے جھڑپوں میں تراویح اداکرنے والے 200 سے زائد فلسطینیوں کو  زخمی کر دیا  تھا ۔

Tags: اسرائیلیالقدسپاکستانصہیونی فوجعالمی برادریمسجد اقصیٰمقبوضہ فلسطینوزیر اعظم عمران خان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.