• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

لاہور میں عالمی حمایت فلسطین کانفرنس کا انعقاد

جمعرات 17-06-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
لاہور میں عالمی حمایت فلسطین کانفرنس کا انعقاد
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )کانفرنس میں مقررین نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں عالمی سطح پر بیداری کی ضرورت پر زور دیا اور  کہا کہ فلسطینیوں کے لیے دفاعی طاقت کا حصول دور حاضر کا تقاضہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لاہور کے نجی ہوٹل میں پاکستان یوتھ کمیونٹی اور جے آئی یوتھ پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک بین الاقوامی مکالمہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی این جی اوز، پاکستانی سیاسی جماعتوں، یوتھ کارکنوں سمیت تعلیم اور میڈیا اسکالرز کے نمائندوں نے شرکت کی اور فلسطینیوں کے حقوق کے لئے قیام امن، وکالت اور جدوجہد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

شرکاء نے بڑے پیمانے پر انسانیت اور انصاف کے حوالے سے فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں عالمی سطح پر بیداری کی ضرورت پر زور دیا اور  کہا کہ فسلطینیوں کے لیے دفاعی طاقت کا حصول دور حاضر کا تقاضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے، وہ وقت دور نہیں جب غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا خاتمہ ہوگا اور اہل فلسطین کی قربانیاں کامیاب ہوں گی۔

کانفرنس میں ٹی آر ٹی ترکی سے تعلق رکھنے والے  ڈاکٹر فرقان احمد، وزیر مال پنجاب سید یاور بخاری، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد،  صحافی عمران خان، سلمان غنی، حفیظ اللہ نیازی، بیرسٹر عامر حسن، پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی وی سی جی سی یو لاہور اور سینیئر تجزیہ نگار سجاد میر نےبھی  خطاب کیا۔

Tags: پاکستان یوتھ کمیونٹیٹی آر ٹیکشمیرلاہورمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.