• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

کشمیریوں پر مظالم بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

فلسطینی فاؤنڈیشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ستائیس اکتوبر کا دن صرف کشمیر کی تاریخ ہی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ میں ہمیشہ یوم سیاہ کے عنوان سے منایا جائے گا۔

بدھ 27-10-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
کشمیریوں پر مظالم بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنماؤں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں جاری بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لیا جائے۔ پاکستان کے عوام اور سیاسی جماعتیں سب کشمیر کاز کے لئے متحد ہیں اور کشمیری عوام کو یقین دہانی کرواتے ہیں کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے یوم سیاہ کے موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست اراکین بشمول سابق اراکین سندھ اسمبلی اور دیگر کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ستائیس اکتوبر یوم سیاہ کےدن کو مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اور بھارت کے مکروہ چہرے سے پردہ ہٹا نے کے نام کیا گیا ہے۔

اس مشترکہ بیان میں محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، میجر (ر) قمر عباس ، مسلم پرویز، علامہ باقر زیدی، اسرار عباسی، پیر ازہر ہمدانی، علامہ قاضی احمد نورانی، طارق حسن، یونس بونیری، ارشد نقوی، فیصل شیخ، علامہ سجاد شبیر،مطلوب اعوان، نعیم قریشی، عامر نواز وڑائچ، کرامت علی، قاضی زاہد حسین، ارم بٹ، بشیر سدوزئی اور ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ بھارت نے سنہ ۱۹۴۷ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف کشمیر پر حملہ کیا بلکہ مسلسل ۷۴ سال سے کشمیری عوام کے خون سے ہاتھ رنگین کر ہا ہے۔

فلسطینی فاؤنڈیشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ستائیس اکتوبر کا دن صرف کشمیر کی تاریخ ہی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ میں ہمیشہ یوم سیاہ کے عنوان سے منایا جائے گا۔

رہنماؤں نے کشمیری عوام کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتےہوئے کہا کہ حق خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہےاور انہیں یہ حق بھارت کو دینا ہوگا جبکہ  کشمیر کا مسئلہ مذاکرات نہیں بلکہ کشمیری عوام کی امنگوں اور مزاحمت سے ہی حل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں جاری بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لیا جائے۔ پاکستان کے عوام اور سیاسی جماعتیں سب کشمیر کاز کے لئے متحد ہیں اور کشمیری عوام کو یقین دہانی کرواتے ہیں کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Tags: بھارتریاستی دہشت گردیستائیس اکتوبرفلسطین فاؤنڈیشن پاکستانکشمیریوم سیاہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.