(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتارنوجوان مجاہدین کے لئے سہولت کاروں کا کام کرتے تھے اور ان کے خلاف پولیس اسٹیشن پامپور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز،پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورسز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ضلع پلوامہ میں سانبورہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 4 کشمیری نوجوانوں زبیر گل ، عادل فیاض گنائی، باسط علی او رکونی بل پامپور کے شاہد نبی پنڈت کو اغوا کر کے بھارتی نامعلوم عقوبت خانوں میں منتقل کر دیا ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتارنوجوان مجاہدین کے لئے سہولت کاروں کا کام کرتے تھے اور ان کے خلاف پولیس اسٹیشن پامپور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر ہی کےعلاقے سرینگر میں ایک اورمقام صورہ پر نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک مشترکہ پارٹی پر حملہ کیا تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بھارتی فورسزنے واقعے کے فوراً بعدعلاقے کو محاصرے میں لیا اوررگھر گھر تلاشی کے دوران رہائشیوں پر تشدد کے ساتھ حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔