• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 18 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

کراچی: پریس کلب پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل کی مذمت

اس دورے میں حصہ لینے والے صحافی پاکستان کی صحافتی کمیونٹی کی نمائندگی نہیں کرتے اور یہ صرف ان کا انفرادی فعل تھا جس کا صحافی برادری سے کوئی تعلق نہیں

ہفتہ 29-03-2025
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
کراچی: پریس کلب پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل کی مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) کراچی پریس کلب کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل پاکستان کی تمام بڑی صحافتی تنظیموں نے پاکستانی صحافیوں کے حالیہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے دورے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

صدر کراچی پریس کلب، فاضل جمیلی کی قیادت میں قائم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اس دورے پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ دورہ فلسطینیوں کے خلاف غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جاری وحشیانہ جارحیت کے دوران کیا گیا۔ غیر قانونی صیہونی فورسز 150 سے زائد صحافیوں کو سچ کو بے نقاب کرنے پر شہید کر چکی ہیں۔

کمیٹی نے کہا کہ اس دورے میں حصہ لینے والے صحافی پاکستان کی صحافتی کمیونٹی کی نمائندگی نہیں کرتے اور یہ صرف ان کا انفرادی فعل تھا۔ صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی نے مزید کہا کہ ہم فلسطینی کاز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں اور نسلی تصفیہ میں ملوث غیر قانونی صیہونی حکومت کے ساتھ حالات کو معمول پر لانے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی صحافی ہمیشہ مظلوم لوگوں کے دکھ کو اجاگر کرنے میں پیش پیش رہے ہیں اور ہم اس مقصد کے لیے کسی بھی ٹھوس اقدام سے باز نہیں آئیں گے۔

سیکرٹری کراچی پریس کلب سہیل افضل خان نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کی جائیں کہ یہ افراد کس طرح غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کا دورہ کرنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستانی شہریوں کے اسرائیل کے سفر پر پابندی عائد ہے۔ یہ دورہ پاکستانی قانون اور خارجہ پالیسی کے موقف کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، اس کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے اور ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پاکستان کی تمام میڈیا تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے انصاف اور انسانی حقوق کے اصولوں پر قائم رہیں اور غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کو معمول پر لانے والے کسی بھی اقدام کی مذمت کریں۔

Tags: اسرائیلیپاکستانجنگی جرائمجوائنٹ ایکشن کمیٹیصحافیصیہونیغزہفاضل جمیلیفلسطینیکراچی پریس کلب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.