• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 16 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

جامعہ کراچی میں طلباء و طالبات کی یکجہتی فلسطین ریلی

جمعرات 02-12-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
جامعہ کراچی میں طلباء و طالبات کی یکجہتی فلسطین ریلی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  مقررین کاکہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہےجسے امریکہ اور برطانیہ سمیت دنیا کی دہشتگرد حکومتیں دہشتگردانہ کاروائیوں میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق گذشتہ روز فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ کے مشترکہ تعاون سے یکجہتی فلسطین واک کا اہتمام کیا گیاجس میں سیکڑوں طلباء طالبات نے شرکت کی اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل اور اس کی حامی حکومتوں امریکہ اور برطانیہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک سےشروع ہونے والی یکجہتی  فلسطین واک میں جامعہ کے مشیر برائے امور طلبہ ڈاکٹر عاصم اور مشیر سیکورٹی ڈاکٹر معیز خان سمیت طلباء و طالبات کے علاوہ اساتذہ اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئےجبکہ  ڈاکٹر عاصم، ڈاکٹر معیز، سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، معروف سماجی رہنما بشیر سدوزئی، آئی ایس او کے رہنما سعید شگری اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔

اس موقع پر مقررین کاکہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہےجسے امریکہ اور برطانیہ سمیت دنیا کی دہشتگرد حکومتیں دہشتگردانہ کاروائیوں میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔

شرکائے یکجہتی فلسطین واک نے ہاتھوں میں پاکستانی اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ مردہ باد امریکہ اور اسرائیل نامنظور کے پلے کارڈز بھی آویزاں تھے۔

فلسطین یکجہتی واک میں  شرکاء نے مغربی ممالک کی فلسطین مخالف پالیسیوں کی شدید مذمت کی اور اقوام متحدہ کے کردار کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے برطانوی حکومت کے فلسطینی جماعت حماس کو دہشتگرد قرار دیئے جانےپر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے فلسطینی جماعت حماس کو دہشتگرد قرار دیئے جانے کے معاملہ پر بھرپور احتجاج کیا جائے ساتھ ہی حماس کو پاکستان میں فلسطینیوں کی نمائندہ جماعت تسلیم کر کے سرکاری سطح پر اعلان کیا جائے۔

Tags: آئی ایس اوبرطانیہجامعہ کراچیحماسفلسطین فاؤنڈیشن پاکستانیکجہتی فلسطین ریلی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.