• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان

جمعہ 02-07-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پاکستان چاہتا ہےکہ اسرائیل 1967 سے پہلے کی پوزیشن پر اپنی سرحدوں کو لائے اور فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہو، لہٰذا اس وقت تک پاکستان کی جانب سے اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے بیان جاری کیا گیا  ہےجس میں انہوں نے اسرائیل، پاکستان تعلقات کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہےاور کہا ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مسئلہ فلسطین کے حل کے ساتھ مشروط کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان  کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی خبریں بے بنیاد اور افواہوں پر مشتمل ہیں کیونکہ  پاکستان چاہتا ہےکہ اسرائیل 1967 سے پہلے کی پوزیشن پر اپنی سرحدوں کو لائے اور جس میں فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہو، لہٰذا جب تک اسرائیل کی جانب سے ان معاملات میں مثبت پیش رفت نہیں ہوتی  پاکستان کی جانب سے  اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیل و دیگر ممالک کےساتھ مشترکہ بحری مشقوں ‘سی بریز 2021’ میں بطور مبصر شرکت تو کر رہا ہےتاہم اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ اسرائیل کےبارے میں پاکستان کی  پالیسی میں تبدیلی آئی ہے۔

واضح  رہےکہ بحیرہ اسود میں امریکی بحری بیڑے اور یوکرین کی بحریہ کی میزبانی میں مشترکہ بحری مشقیں ‘سی بریز 2021’ جاری ہیں جس میں پاکستان بطور مبصر شرکت کررہا ہے جبکہ ان بحری مشقوں میں اسرائیل سمیت 32 ممالک شریک ہیں۔

Tags: القدس شریفبحری مشقیںپاکستانترجمان دفتر خارجہزاہد حفیظ چوہدریمسئلہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.