(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 43 سال قبل اسرائیل نے ان ملکوں کوخبردار کیا تھا کہ اگرجوہری ٹیکنالوجی فراہم کی گئی تو پاکستان بلاشبہ عالم اسلام کی پہلی اسلامی ایٹمی ریاست بن جائے گا جو دیگرمذاہب کے ماننے والوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوگا۔
صہیونی ریاست اسرائیل کے نشریاتی ادارے یروشلم پوسٹ کی جانب سے گذشتہ روز جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے43 سال قبل پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف ایک سازش کے تحت 1980 کی دہائی میں پاکستان کوجوہری ٹیکنالوجی کی فراہمی روکنے کے لیے جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کو دھمکیاں دی تھیں جس کے نتیجے میں انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نئے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام میں مدد کے لیے بھرپور طریقے سےرکاوٹیں ڈالیں۔
رپورٹ کے مطابق جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں باقاعدہ ان کمپنیوں پرحملےکروائے گئےجس کا مقصد پاکستان کو بدنام کر نا اوراسے ایٹمی توانائی بننے میں مدد کے نتیجے میں دنیا کوپاکستان سے سخت نقصان کے خطرات سے خوف زدہ کرنا تھا۔
واضح رہے کہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 43 سال قبل اسرائیل نے ان ملکوں کوخبردار کیا تھا کہ اگرجوہری ٹیکنالوجی فراہم کی گئی تو پاکستان بلاشبہ عالم اسلام کی پہلی اسلامی ایٹمی ریاست بن جائے گا جو دیگرمذاہب کے ماننے والوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوگا۔