(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزیر اعظم عمران خان نے فلسطین میں اسرائیلی حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ و فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں’۔
سماجی روابط کی مائکروں بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے WeStandWithGaza اور WeStandWithPalestine کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ و فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔#WeStandWithGaza #WeStandWithPalestine pic.twitter.com/0Gpb9DxjJG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 12, 2021
وزیراعظم عمران خان نے فلسطین اور غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام کے ساتھ نامور یہودی دانشور "نوم چومسکی” کی پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ آپ میرا پانی لے لیں، میرے زیتون کے درخت تباہ کر دیں، میرا گھر جلا دیں، مجھے نوکری سے نکال دیں، میری زمین چوری کر لیں، میرے والد کو قید میں ڈال دیں، میری والدہ کو قتل کر دیں، میرے ملک پر بمباری کر دیں، ہم سب کو بھوکا کر دیں، ہمیں تباہ کر دیں لیکن مجھے ہی الزام دیا جاتا ہے کہ میں نے راکٹ سے حملہ کیا۔ فلسطین کو آزاد کرو۔