• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

جی سی یونیورسٹی لاہور میں فلسطین سوسائٹی قائم

جمعہ 02-07-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
جی سی یونیورسٹی لاہور میں فلسطین سوسائٹی قائم
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں حالیہ صہیونی بمباری اور فلسطینی عوام پر ہونیوالے اسرائیلی مظالم کو دنیا بھر اُجاگر کرنے کیلئےلاہور میںگورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں فلسطین سوسائٹی قائم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لاہور میںگورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں فلسطین سوسائٹی کے قیام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی نے تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب/چانسلر چودھری محمد سرور  کو ان کی مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں نمایاں خدمات سر انجام دینےکے اعتراف میں جوائنٹ پیٹرن چیف مقرر کیاگیا۔

تقریب میں سوسائٹی کی جانب سے فلسطینی مظالم پر ایک ڈرامہ بھی پیش کیا گیاجبکہ مہمان خصوصی چودھری محمد سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی جانب سے قائم کی گئی یہ فلسطین سوسائٹی فلسطینیوں پر ہونیوالے اسرائیلی مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرے گی اور ایک دن فلسطینیوں کی تاریخی جدوجہد کے تحت بیت المقدس ضرور آزاد ہوگا۔

انہوں نے کہا  کہ دنیا میں کسی بھی مسئلے کا حل جنگ نہیں مذاکرات ہیں تاہم انٹرنیشنل کمیونٹی نے فلسطین پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں جبکہ  فلسطین، کشمیر اور افغانستان کا مسئلہ ان کی عوام کی رائے کے بغیر حل ہونا ناممکن ہے۔

Tags: اسرائیلی مظالمچودھری محمد سرورفلسطین سوسائٹیگورنمنٹ کالج یونیورسٹیلاہور
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.