(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقد کی جانے والی سائیکل ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان اور فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور بھر پور انداز میں فلسطین کی حمایت اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا جبکہ ریلی کا اختتام کراچی پریس کلب پر پہنچ کر ہوا جہاں ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے حق میں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین سےاظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے نرسری شارع فیصل سے شروع کی جانے والی سائیکل ریلی کراچی پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی جس میں سینکڑوں نوجوانوں، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
فلسطین ی فاؤنڈیشن کے رہنماؤں جن میں اراکین قومی اسمبلی سیف الرحمان محسود، رکن سندھ اسمبلی بلال عبدالغفار، سابق رکن قومی اسمبلی فاروق ستار، سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، پی ٹی آئی رہنما اسرار عباسی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس عباسی بھی موجود تھے۔ بونیری، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما مولانا عمر صادق، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیر اظہر علی ہمدانی، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین متلوب اعوان قادری، ممتاز سماجی رہنما بشیر سدوزئی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، پروگرام کوآرڈینیٹر قاسم رضا اور علوینہ شاہین اور سلمان خان نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔
فلسطین یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے، جبکہ اسرائیل کا وجود دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غاصب صہیونیوں کی جعلی ریاست ہےاور وہ وقت دور نہیں جب بیت المقدس کا قبلہ اول آزاد ہو جائے گا اور صیہونی غاصب اور جعلی ریاست اسرائیل کا وجود دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گاانہوں نے زید کہا کہ فلسطین کی حمایت انسانیت کی حمایت ہے جو جاری رہے گی۔
مقررین نے برطانوی حکومت کی جانب سے حماس کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کی بھی شدید مذمت کی اور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حماس کو پاکستان میں فلسطینیوں کی نمائندہ جماعت کے طور پر تسلیم کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کے مظالم پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔
فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقد کی جانے والی اس سائیکل ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان اور فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور بھر پور انداز میں فلسطین کی حمایت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا جبکہ ریلی کا اختتام کراچی پریس کلب پر پہنچ کر ہوا جہاں ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے حق میں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔