(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل مخالف ان ریلیوں میں فلسطین کے حق میں پاکستان کے ہر شہر سے سماجی، سیاسی اور فلاحی تنظیموں کے اعلیٰ کارکنان سمیت شہری فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔
قابض ریاست اسرائیل کی جارحانہ پالیسی اور غزہ کے شہریوں پر بم باری کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں جن میں مظاہرین حکومت سمیت عالمی برادری سےمطالبہ کر رہے ہیں کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والےصہیونی حکام کے مظالم کی روک تھام کیلیے عملی اقدامات کر نے میں دیر نہ کرے۔
اسرائیل مخالف ان ریلیوں میں ملک کے سماجی، سیاسی اور فلاحی تنظیموں کے اعلیٰ کارکنان سمیت شہری فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔
فلسطین سے یکجہتی کے حوالے سےملتان میں پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام اسرائیلی جارحیت کے خلاف کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجبکہ گوجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگراور شکار پور میں صحافتی تنظیموں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھر پور آواز اٹھائی۔
واضح رہے کہ حکومتی سطح پر وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے 21 مئی 2021 کو مظلوم فلسطینی باشندوں سے اظہار یکجہتی کی کال دی گئی ہے۔