• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین کی حمایت اور اظہارِ یکجہتی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، سفیر فلسطین

پیر 24-05-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطین کی حمایت اور اظہارِ یکجہتی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، سفیر فلسطین
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) احمد ربیعی نےکہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس سمیت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کےخلاف پاکستانی عوام، حکومت اور سیاسی قیادت کی فلسطین کی حمایت اور اظہارِ یکجہتی پر فلسطینی سفیر احمد ربیعی کی جانب سے پاکستان کے نام جاری کیے گئے خصوصی تہنیتی مراسلے میں اظہارِ تشکر کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ ‘خود مختار اور آزاد ریاستِ فلسطین کے مقصد کی حمایت پر فلسطینی عوام کی جانب سے میں پاکستان کے برادر عوام، ملک کی عظیم فوج، تمام اعلیٰ قیادت صدر مملکت و وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ، تمام وزرا، ارکان پارلیمان، تمام جماعتوں کے قائدین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خصوصی تہنیتی مراسلے میں انہوں نےکہا ہےکہ  آپ نےمسئلہ فلسطین کے ٹھوس اور فوری حل کے لیے عالمی برادری پر زور دیا اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں ، ساتھ ہی  21 مئی کو پاکستان میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے دن کو منانے  سے لےکر قومی اسمبلی سے فلسطینی عوام پر اسرائیلی  منظم قبضے کی مذمت پر مبنی متفقہ قراردار کی منظوری کو بھی کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

 احمد ربیعی نےکہا کہ ‘پاکستان نے اس بحث کو درست رخ پر لانے، اتفاق رائے پیدا کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے، یہ تاریخی کردار نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ پوری دنیا یاد رکھے گی۔

فلسطینی سفیر نے کہا کہ میں پاکستان کی حکومت، پارلیمنٹ، غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور مختلف جماعتوں کے ان وفود کا بھی مشکور ہوں جو سفارت خانے آئے اور اظہارِ یکجہتی کیا۔

اسرائیلی بربریت  کے حوالے سے احمد ربیعی نے کہا کہ اسرائیل کے یہ تمام اقدامات، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں، جبکہ پاکستانیوں  کے اتحاد کے پیغام نے مشکلات میں گھرے فلسطینیوں کے جذبے کو بڑھایا اور ان کے عزم کو ایک توانائی بخشی۔

Tags: احمد ربیعیاسرائیلاقوام متحدہاو آئی سیپاکستانسفیر فلسطینعالمی برادری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.