(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ڈاکٹر حسنی نے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے بہت کم عرصہ میں فلسطین کاز سے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
پاکستان میں قائم فلسطینی سفارت خانہ کےاعلی عہدیدار اور ثقافتی امو ر کے انچارج ڈاکٹر حسنی نےفلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ملک بھر میں مسئلہ فلسطین سے متعلق جاری کوششوں سراہتے ہوئےکہا ہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک میں فلسطین کاز پر بے مثال جدو جہد کی بانی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور وفد کے اراکین سے ملاقات کے دوران کیا، وفد میں محمد رضا، علی چوہدری اور دیگر موجود تھے۔
ڈاکٹر حسنی نے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے بہت کم عرصہ میں فلسطین کاز سے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، انکاکہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی انتھک جدوجہد اور محنت کا نتیجہ ہے کہ آج سیاسی و مذہبی حلقوں سمیت ثقافتی تنظیمو ں کے مابین فلسطینی کاز کی آگاہی اور شعو ر بیدار ہوا ہے۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستا ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے فلسطینی ثقافتی سفیر کو مزاحمت فلسطین پر لکھی گئی منظوم کی کتاب پیش کی جس کو انہوں نے بے حد سراہا۔