(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )مفتی راغب نعیمی نےاپنے خیالات کا اظہارکر تے ہوئے کہا کہ بانیان پاکستان نے قیام پاکستان سے قبل بھی مسئلہ فلسطین کی حمایت کی تھی اور آج بھی ہمارا فریضہ ہے کہ ہم اپنے آباءو اجداد کی پیروی کرتے ہوئے مظلوم اقوام کی حمایت کریں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزمعروف عالم دین اور اسکالر شہید علامہ سرفراز نعیمی کے فرزند اور جامعہ نعیمیہ لاہور کے سربراہ مفتی راغب نعیمی نےفلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کی،
ملاقات میںمفتی راغب نعیمی نے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور وفد کے ممبران عثمان محی الدین اور دیگر شرکاء سے بات چیت کے دوران کہا کہ فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا بنیادی ترین مسئلہ ہے اور اس کا حل صرف اور صرف مسلم امہ کے اتحاد میں ہے۔
انہوں نے اپنے خیالات کا اظہارکر تے ہوئے کہا کہ بانیان پاکستان نے قیام پاکستان سے قبل بھی مسئلہ فلسطین کی حمایت کی تھی اور آج بھی ہمارا فریضہ ہے کہ ہم اپنے آباءو اجداد کی پیروی کرتے ہوئے مظلوم اقوام کی حمایت کریں۔
ان کاکہنا تھا کہ اسلام ہمیںمحبت اور امن کا درس دیتا ہے اور ساتھ ساتھ دنیا کی مظلوم اقوام کی حمایت کا درس بھی دیتا ہے۔
انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مسلسل جدوجہد اور کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے امت کے اہم ترین فریضہ کی ذمہ داری کو اپنے کاندھوں پر اٹھا رکھا ہے لہٰذا ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس میں تعاون کرے۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں کو مسئلہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور گیارہ روزہ لڑائی میں فلسطینی مزاحمت اور عوام کی جانب سے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو پہنچائے جانے والے بھاری نقصان سے بھی آگاہ کرتے ہوئے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے مابین فلسطین اور قدس شریف کو لاحق خطرات سے متعلق موضوعات بھی زیر بحث آئے۔