• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فنکاروں کی فلسطین سے اظہار یکجہتی

منگل 25-05-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
فنکاروں کی فلسطین سے اظہار یکجہتی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل مخالف مظاہرے میں فنکاروں نے عوام سے صہیونی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی جس کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ فلسطینی عوام اکیلے نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان آرٹسٹ یونیٹی کے زیر اہتمام گذشتہ روز لاہور پریس کلب کے سامنے فنکاروں  نےفلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرے میں شریک فلمی صنعت سے منسلک افراد جن میں فلم منصف و ہدایتکار ناصر ادیب، جرار رضوی، آغا حسن عسکری، دردانہ رحمن، شیبا بٹ اور ماڈل سوانا سمیت دیگرفنکاروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی حمایت میں اسرائیل  مخالف نعرے درج تھے۔

اسرائیل مخالف مظاہرے میں فنکاروں نے  عوام سے صہیونی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی جس کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ فلسطینی عوام اکیلے نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں گیارہ روز جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت کےدوران پاکستانی شوبز شخصیات نے فلسطینیوں سےبھر پور اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا جبکہ اداکارہ عائشہ عمر، مائرہ خان، فیصل قریشی اور مہوش حیات سمیت دوسرے فنکاروں کا فلسطین میں تباہکاری کے حوالے سے کہنا ہے کہ فلسطین میں جنگ بندی کے بعد اب وقت ہے ان مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرنے کا جو اس جنگ کا شکار ہوکر بے گھر ہوگئے اور جنہوں نے اس خونی کھیل میں اپنے پیاروں کو کھودیا ہے۔

Tags: احتجاجی مظاہرےبائیکاٹپاکستانی فنکارفلمی صنعتلاہور پریس کلبمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.