(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی شہری یوسف حسن اسعد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپنی پندرہ سالہ بیٹی ولاء یوسف جو ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا ہے اس کے علاج کی سہولیات فراہم کرنےکی اپیل کی ہے۔
یوسف حسن نے اپنے پیغام میں اپنی بیٹی کی بیماری کاMutliple arthrogryposis ہڈیوں کی بیماری جس میں ہڈیوں کی نشونما بے تربیب ہونے لگتی ہے جس کے باعث مریض چلنے پھرنے حتیٰ کہ اٹھنے بیٹھنے کے بھی قابل نہیں رہتا کا زکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہے کہ اس بیماری کا علاج پاکستان میں باآسانی ہوسکتا ہے جس کیلئے وزیراعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ معصوم ولاءکی زندگی بچانے کیلئے مدد فراہم کریں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کا محصور شہرغزہ گذشتہ 14 سالوں سے اسرائیلی غیر قانونی ناکہ بندی کا شکار ہے ، غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے باعث بیس لاکھ کی آبادی قیدی بنی ہوئی ہے اور یہاں سات لاکھ سے زائد افراد بے روزگارہیں جبکہ حالیہ کورونا وائرس اور گذشتہ چند ماہ قبل اسرائیلی دہشتگردی اور وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 67 بچوں اور 36 خواتین سمیت 260 سے زائد فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار سے زائد رہائشی مکانات تباہ ہوچکے ہیں جن کو تاحال تعمیر نہیں کیا جاسکا ہے۔