(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی پولیس نے حریت رہنما اور ان کے خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا اورگرفتار کر نے سے قبل ان کے گھر کی تلاشی کے بہانے خواتین کی حرمت کو نظر انداز کرتے ہوئےاور پورے گھر میں دندناتے پھرے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکاروں کی جانب سے کشمیری حریت رہنما اور مسلم لیگ کے امیر مشتاق الاسلام کو سری نگر کے علاقے بٹہ مالو میں ان کے گھر پر چھاپہ مارکارروائی کر تے ہوئے گرفتار کر لیا۔
بھارتی پولیس نے حریت رہنما اور ان کے خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا اورگرفتار کر نے سے قبل ان کے گھر کی تلاشی کے بہانے خواتین کی حرمت کو نظر انداز کرتے ہوئےاور پورے گھر میں دندناتے پھرےجبکہ امیر مشتاق الاسلام کو گرفتار ی کے بعد بٹہ مالو تھانے منتقل کردیا ہےجہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کے ہاتھوں روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور بے گناہوں کوتشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ نام نہاد پولیس مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے۔