(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور عالمی سطح پر بھارت کے کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے باوجود بھارتی حکومت پر کوئی اثر دیکھنے میں نہیں آیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیاہے۔
کشمیری نوجوان پونچھ کے علاقے بھمبیرگلی کا رہائشی تھااور شہادت سے قبل اپنے علاقے سے روزگار کے حصول کے لیے نکلا تھاجس پرنوجوان کو ضلع پونچھ میں جاری لائن آف کنٹرول کے قریب واقع علاقوں سرنکوٹ، مینڈھر، تھنہ منڈی اور دیگر مقامات پر گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے آپریشن کا نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور عالمی سطح پر بھارت کے کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے باوجود بھارتی حکومت پر کوئی اثر دیکھنے میں نہیں آیا ہےجس پر پاکستان کی جانب سے عالمی برادری سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت سے جوابدہی کرےاور اقوام متحدہ متعلقہ قراردادوں پرعمل درآمد کرائے تاکہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازع کا پائیدار حل نکل سکے۔
کشمیری نوجوان شہادت سے قبل اپنے علاقے سے روزگار کے حصول کے لیے نکلا تھا