(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سےگذشتہ برس سے اب تک کشمیریوں کی نقل حرکت پر پابندی جاری ہے جس کے باعث کشمیری مسلسل محاصرے کا شکا ر ہیں جبکہ حریت رہنماؤں کو ان کے گھروں میں نظر بند رکھا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز کی ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن انجیلا رینر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں بھارت کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خصوصی گفتگو ہوئی ، اس موقع پر پاکستانی نژاد برطانوی رہنما لارڈ واجد خان بھی موجود تھے، وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے لیبر پارٹی کے اصولی موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی صریحا خلاف ہیں جبکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دو طرفہ معاملہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سےگذشتہ برس سے اب تک کشمیریوں کی نقل حرکت پر پابندی جاری ہے جس کے باعث کشمیری مسلسل محاصرے کا شکا ر ہیں جبکہ حریت رہنماؤں کو ان کے گھروں میں نظر بند رکھا گیا ہے اوراس بہانے بھارت کشمیریوں پر جاری مظالم کو دنیا سے چھپانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے جسے عالمی برادری کو نوٹس لینا ہو گا۔