(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) محبوبہ مفتی نےکہا کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے بھارتی فوج کو استعمال کر رہی ہےجس کی مثال محکمہ بجلی کے ملازمین کی حالیہ ہڑتال ہے جہاں قابض فوج نے کھل کر بر بریت کا مظاہرہ کیا۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نےایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک تجربہ گاہ بنادیا ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر تجربات کیے جارہے ہیں اور کشمیریوں کو موت کی نیند سلایا جارہا ہے۔
انہوں نےکہا کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے بھارتی فوج کو استعمال کر رہی ہےجس کی مثال محکمہ بجلی کے ملازمین کی حالیہ ہڑتال ہے جہاں قابض فوج نے کھل کر بر بریت کا مظاہرہ کیا البتہ وہ دن دور نہیں جب بھارت کے عوام خود ملک میں ملازمین کی ہڑتال کو ختم کرانے کے لیے فوج کو استعمال ہوتا دیکھیں گے۔
محبوبہ مفتی نے کشمیری نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی کھوئی ہوئی عزت و وقار کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد تیزکریں اورشہداء کے خون کو رائیگاں ہونے سے بچائیں اس کے لیے انہیں اپنےحقوق کی آخری جنگ کیلیے بھی ہر حال میں تیار رہنا ہے۔