• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

عالمی طاقتیں فلسطین و کشمیر کاز کو فراموش کرنا چاہتی ہیں، خرم نواز گنڈا پور

پیر 05-07-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
عالمی طاقتیں فلسطین و کشمیر کاز کو فراموش کرنا چاہتی ہیں، خرم نواز گنڈا پور
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ملاقات کے دوران رہنماؤں نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے تناظر میں کشمیر و افغانستان کے مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی جبکہ عالمی طاقتوں کے حوالے سےکہا کہ یہ طاقتیں فلسطین و کشمیر کاز کو فراموش کرنا چاہتی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کےمرکزی نائب ناظم اعلی خرم نواز گنڈا پور نےمرکز منہاج القرآن لاہور میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کی جس کےدوران انہوں نے عالمی طاقتوں کے حوالے سےکہا کہ عالمی طاقتیںفلسطین و کشمیر کاز کو فراموش کرنا چاہتی ہیں۔

اس ملاقات میں عثمان محی الدین، نوراللہ صدیقی اوراورنگزیب بھی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے وہاں موجود تھے۔

خرم نواز گنڈا پور نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مسلسل جدوجہد کو سراہتے ہوئے قدردانی کی اورمستقبل میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین وکشمیر امت مسلمہ کے اہم مسائل ہیں اور پاکستان عوامی تحریک فلسطین کی تحریک آزادی کی حمایت کرتی ہے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے تناظر میں کشمیر و افغانستان کے مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں کو مسئلہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور گیارہ روزہ لڑائی میں فلسطینی مزاحمت اور عوام کی جانب سے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو پہنچائے جانے والے بھاری نقصان سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کی حمایت اور آگاہی مہم کو تیز کیا جائے گا۔

Tags: پاکستانپاکستان عوامی تحریکخرم نواز گنڈا پورڈاکٹر صابر ابو مریمفلسطین فاؤنڈیشن پاکستانمسئلہ فلسطین وکشمیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.