(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) احسن خان نے کہا ہے کہ غزہ میں معصوم بچوں کے قتل پر بھی اگر خاموش رہے تو اللہ ہمیں معاف نہیں کرے گا۔
پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان نے غزہ پر اسرائیلی بمباری سے معصوم بچوں سمیت 43 فلسطینیوں کی شہادت پر دنیا کی خاموشی دیکھ کر کہا ہے کہ اگر ہم ننھے بچوں پر تشدد ہوتا دیکھ کر خاموش رہے تو اللّٰہ ہمیں معاف نہیں کرے گا۔
اداکار احسن خان نے سماجی رابطوں کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرمسجد الاقصٰی کی ایک تصویر شئیر کی ہے، جس میں اسرائیلی فوج کو مسجد الاقصٰی پر حملہ آور دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/Ahsankhanuk/status/1391849619282440200?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1391849619282440200%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F925169
احسن خان نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا یروشلم میں رمضان کے پورے مہینے میں ہونےوالی قتل و غارت گری کی گواہ ہے اور اس کے ساتھ کھڑی ہے۔‘اداکار نے دنیا کی خاموشی پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مسجد الاقصٰی پر حملہ اور ننھے بچوں پر تشدد ہو رہا ہے اگر ہم خاموش رہیں گے تو اللّٰہ ہمیں معاف نہیں کرے گا۔‘