(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی عوام نے پوری مسلم اُمّہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے فلسطینی مزاحمت کی اسرائیل مخالف کاروائی نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور ہے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی نے فلسطینی مزاحمت کی جانب سے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف بھرپرپور جوابی کاروائیوں پر فلسطینیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچاس سال میں پہلی مرتبہ فلسطینی مزاحمت نے تاریخی کاروائی انجام دی ہے جس پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی بشمول سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ارشد نقوی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، پائیلر کے چیئر مین کرامت علی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مبارکباد پیش کی ہے۔
انھوں نے پاکستان کے عوام کی جانب سے فلسطینیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام نے پوری مسلم اُمّہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے فلسطینی مزاحمت کی اسرائیل مخالف کاروائی نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور ہے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوششوں میں ہیں ، بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے عرب ممالک کو جان لینا چاہیے کہ اسرائیل شکست خوردہ ہو چکا ہے پاکستان میں اسرائیل کے لئے نرم گوشہ رکھنے والوں کے لئے فلسطینی مزاحمت کی کاروائیوں میں بڑا سبق موجود ہے مسلم دنیا کی حکومتیں اور افواج فلسطینیوں کی مدد کریں۔