(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی سفیر نے تمام پاکستانیوں کو آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی پر مبارکباد دیتےہوئے ملک کے روشن مستقبل کی امید کا اظہار کیا۔
کل 14 اگست کو پاکستانی قوم پاکستان کا 75 واں یوم آزادی بھرپور ملی جذبے کے تحت منائے گی، اس موقع پر ، اداکاروں سیاستدانوں اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے قوم کے نام مبارکباد کے پیغامات جاری کئے جارہےہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ایف بی آر نے فلسطینی سفیر کو نوٹس بھیج دیا، سفارتی آداب کی توہین، مشاہد حسین سید کا سینیٹ میں احتجاج
پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد رباعی کی جانب سے بھی پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانیوں کو مبارکباد کا پیغام جاری کیا گیا ہے ، اپنے پیغام میں ،اسلام آباد میں پاکستان کے لئے متعین فلسطینی سفیر نے تمام پاکستانیوں کو آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی پر مبارکباد دیتےہوئے ملک کے روشن مستقبل کی امید کا اظہار کیا۔