(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ واقعہِ کربلا ہمیں حق و باطل میں فرق کرنا سکھاتا ہے کہ کس طرح آل رسول ﷺ نے راہ حق اور دین کی بقاء کے لیے یزید کے سامنے جھکنے کے بجائے شہید ہونے کو ترجیح دی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج غزہ میں بھی کربلا برپا ءہے اور غزہ کے شہری امریکا، برطانیہ، یورپ اور قابض صہیونی ریاست کے آگے سر نہیں جھکا رہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صہیونی مظالم کے سامنے فلسطین کے لوگ حسینی فکر پر عمل پیراء ہیں ۔
خیال رہے کہ غزہ پر صہیونی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے غزہ پر قابض فوج کے حملوں میں مزید چونسٹھ فلسطینی شہید ہوگئے۔