• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 30 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل قبول نہیں کریں گے۔ ذوالفقار بھٹو جونئیر

یہ پیغام انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مبینہ بیان کہ جس میں انہوں نے اسرائیل کا تسلیم کرنے کی شرط عائد کی ہے

پیر 30-06-2025
in بریکنگ نیوز, پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل قبول نہیں کریں گے۔ ذوالفقار بھٹو جونئیر
0
SHARES
7
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے چیئر مین ذوالفقار علی بھٹو جونئیر نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل چاہتے ہیں اور دو ریاستی حل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ یہ پیغام انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مبینہ بیان کہ جس میں انہوں نے اسرائیل کا تسلیم کرنے کی شرط عائد کی ہے سخت مذمت کی اور کہا کہ ہم صرف فلسطین کو تسلیم کرتے ہیں، پاکستانی حکومت کے لیے کچھ بھی کم کہنا یا "دو ریاستی حل” کی طرف ہونا ناقابل قبول ہے۔

اس سے قبل ایکس اکاؤنٹ پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے ترکیہ اردو کی جانب سے نشر کی جانے والی ایک خبر پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یہ بیان کہ اسرائیل کو تبھی تسلیم کریں گے جب فلسطینی ریاست قائم ہو اور بیت المقدس دارلحکومت ہو۔ یہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کی پالیسی نہیں ہے بلکہ یہ امریکہ کے ابراہیمی معاہدے کی پالیسی ہے۔ انہوں نے اس بیان کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے یہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا واضح موقف ہے اور کسی کو اس موقف سے انحراف نہیں کرنے دیا جائے گا۔

انہوں نے پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیر خارجہ کے بیان پر سخت رد عمل دیں۔
واضح رہے کہ ترکیہ اردو نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ابراہم معاہدے میں پاکستان کی شمولیت کے امکان کو مسترد کر دیا ہے اور کہا کہ یہ سب پر واضح ہو جانا چاہیے کہ ہماری سات دہائیوں پرانی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اسرائیل کو تبھی تسلیم کریں گے جب فلسطین کی ریاست قائم ہو، اوربیت المقدس اس کا دارالحکومت ہو۔

 

Tags: صہیونی فوجغزہفلسطینمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.