(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عاصم افتخارنے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ نہتےکشمیری مسلمانوں پرجاری بھارت کے مظالم کا نوٹس لے اور عالمی عدالت بھارت کو انصاف کے کٹھیرے میں کھڑا کرے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزدفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخارنےصحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی انتہا پسندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے میں دس کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے جو کہ بھارت کی کھلی دہشت گردی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر میں صورت حال ابتر ہوتی جا رہی ہے، کابل کیلئے پی آئی اے کی پروازیں معطل ہیں، بھارت کا مظلوم کشمیریوں پرجاری جارحانہ رویہ اقوام عالم کے سامنےہے۔
عاصم افتخارنے بھارتی دہشت گردی کے ہاتھوں کشمیر میں ابتر صورت حال کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزید دس کشمیریوں کو شہید کیا جا چکاہےجبکہ چودہ سو سے زائد کشمیریوں پر جعلی مقدمات درج کیے گئےہیںجن کی پاداش میں بے گناہ کشمیروں کو نامعلوم خفیہ جیلوں میں بھارت کی قابض فوج نے قید کر رکھا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ نہتےکشمیری مسلمانوں پرجاری بھارت کے مظالم کا نوٹس لے اور عالمی عدالت بھارت کو انصاف کے کٹھیرے میں کھڑا کرے۔