اسلام آبا د (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین فائونڈیشن پاکستان اور پارلیمنٹری فورم برائے فلسطین کے اشتراک سے اسلام آباد میں سینیٹر مشاہد حسین کی زیر صدارت القدس کا نفرنس کا انعقاد جمعرات کے روز پارلیمنٹری سروس آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ القدس کانفرنس کے شرکاء سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے سینیٹ کی خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے چیئر میں سینٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ قائد اعظم نے برطانوی وزیر اعظم کو فلسطین کے موضوع پر خط لکھا تھا۔ماضی میں ہم نے پاکستانی ایئر فورس اور پائیلٹ کی مدد سے فلسطینیوں کو شام کے محاذ پر مدد کی کشمیر ی جلد آزادی کا سورج دیکھیں گئے ہماری قربانیاں ضائع نہیں ہونگی حریت پسندبرہان وانی کی قربانی ضرور رنگ لائے گی۔روہنگیا کے مظلوم بچے مدد کے لئے پکار رہے ہیں ہمیں انکی آواز پر لبیک کہنا چاہئے۔القدس کانفرنس میں فلسطینی سفیر ابو ایمن ، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر افراسیاب خٹک، چیئر مین کشمیر کمیٹی سید فخر امام، سینیٹر جنرل (ر) عبد القیوم، عابدہ حسین، اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم سمیت نادر کمال، شیخ تجمل ، عارف کمال، حمید لون و دیگر نے شرکت کی