گلوبل مارچ ٹو یروشلم فلسطینی کاز کی حمایت کے لئے اہم اقدام ہے۔ ہم لوگ اپنے سر سے کفن باندھ کر اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے گھروں سے نکل رہے ہیں اور انشاءاللہ غزہ کے محرومین کو اُن کا حق دلا کر ہی چین سے بیٹھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عطاالرحمان کیا۔
جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام ایک دن اپنا حق ظالم اسرائیل سے چھین کر رہیں گے۔ آزادی فلسطین کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، مسجد اقصیٰ کی آزادی ہر مسلمان کا خواب ہے اور اس خواب کے حصول کیلئے ہر مسلمان مسلسل جہاد کیلئے تیار ہے۔ آج دنیا بھر سے آزادی اور حریت کے دلدادہ اسرائیل کے جانب مارچ کر رہے ہیں تاکہ اقوام متحدہ کو اُس کا فرض یاد دلایا جاسکے کہ اُسے غزہ کے محاصرے کو ختم کروانا ہے۔